مجیب:ابو محمد مفتی
علی اصغر عطاری مدنی
فتوی نمبر: Nor-13375
تاریخ اجراء: 08ذی القعدۃ
الحرام1445 ھ/17مئی 2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
سلام کے جواب میں
"وَعَلَیْکُمُ
السَّلامْ"کہنا بہتر ہے، البتہ اگر
کوئی شخص سلام کے جواب میں "السَّلامُ عَلَیْکُمْ "کے الفاظ ہی دہرادے تو اس صورت میں بھی
سلام کا جواب ادا ہوجائے گا۔
چنانچہ فتاوٰی
عالمگیری میں ہے:”ويأتي بواو العطف في قوله : وعليكم السلام ، وإن حذف واو العطف فقال : عليكم
السلام أجزأه ۔“یعنی سلام کے جواب میں واؤ عطف کا اضافہ کرکے وعلیکم السلام کہے، اور اگر واؤ عطف
حذف کرکے فقط علیکم السلام کہے تو بھی کافی
ہے۔(فتاوٰی عالمگیری،
کتاب الکراھیۃ، الباب السابع فی السلام، ج 05، ص 325، مطبوعہ
پشاور)
علامہ شامی علیہ الرحمہ ایک مقام پر
ارشاد فرماتے ہیں:”ان ما
صلح للابتداء صلح للجواب۔“یعنی ہر وہ لفظ جو ابتداء کی صلاحیت
رکھتا ہے وہ جواب کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔(ردّ المحتار مع الدرّ المختار، کتاب
الحظر و الاباحۃ، ج09، ص687،مطبوعہ کوئٹہ)
بہار شریعت میں ہے:”جواب میں واؤ ہونا یعنی وَعَلَیْکُمُ السَّلامْ کہنا بہتر ہے اور اگر صرف عَلَیْکُمُ السَّلامْ بغیر واؤ کہا یہ
بھی ہوسکتا ہے اور اگر جواب میں اس نے بھی وہی السَّلامُ عَلَیْکُمْ کہہ دیا تو اس سے بھی
جواب ہوجائے گا۔ “(بہار شریعت ، ج03، ص460، مکتبۃ المدینہ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیادوہاتھ سے مصافحہ کرناسنت ہے؟
عمامہ میں کتنے شملے چھوڑناسنت ہے؟
تلاوت کرنے والےکو سلام کیا جائے تو جواب دے یانہیں؟
کن کن مواقع پر سلام کرنا منع ہے؟
داڑھی کی حد کہاں سے کہاں تک ہے؟
جاتے وقت خدا حافظ کہنا
قبلہ کی طرف ٹانگیں پھیلانا،تُھوکناوغیرہ کیسا؟
عمامے کے کتنے شملے رکھنا سنت ہے اور شملے کا سائز کتنا ہونا چاہیے؟