مجیب:مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1650
تاریخ اجراء:08ذوالقعدۃ
الحرام1445 ھ/17مئی2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کچھ لوگ سلام کرنے کے دوران
جھکتے ہیں اور پھر سینے پر ہاتھ رکھتے ہیں، ایسا
کرنا کیسا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
سلام
ومصافحہ کے وقت حدِ رکوع (یعنی
اگر ہاتھ بڑھائے تو گھٹنوں تک پہنچ جائیں ) تك جهكنا حرام ہے اور اس سے کم ہو،تو مکروہ ہے۔
البتہ والدین یا دینی معظم شخصیت کا ہاتھ چھومنے کیلئے جھک جانا بلاکراہت جائز ہے کہ اس میں مقصود جھکنا نہیں ،بلکہ ہاتھ
چھومنا ہے ۔سینہ پر ہاتھ رکھنے میں شرعاً کوئی حرج
نہیں، چاہے مصافحہ سے پہلے ہو یا بعد میں ۔
بہارِ
شریعت میں ہے: ” بعض لوگ سلام کرتے وقت جھک بھی جاتے ہیں،
یہ جھکنا اگر حدرکوع تک ہو تو حرام ہے اور اس سے کم ہو تو مکروہ ہے۔“(بہارِ شریعت، حصہ16، صفحہ464، مکتبۃ المدینہ،
کراچی )
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیادوہاتھ سے مصافحہ کرناسنت ہے؟
عمامہ میں کتنے شملے چھوڑناسنت ہے؟
تلاوت کرنے والےکو سلام کیا جائے تو جواب دے یانہیں؟
کن کن مواقع پر سلام کرنا منع ہے؟
داڑھی کی حد کہاں سے کہاں تک ہے؟
جاتے وقت خدا حافظ کہنا
قبلہ کی طرف ٹانگیں پھیلانا،تُھوکناوغیرہ کیسا؟
عمامے کے کتنے شملے رکھنا سنت ہے اور شملے کا سائز کتنا ہونا چاہیے؟