مجیب: ابو مصطفی محمد کفیل
رضا مدنی
فتوی نمبر:Web-517
تاریخ اجراء: 10صفر المظفر1444 ھ /07ستمبر2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
حضورنبیِّ کریم صلی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلم اکثر سفید لباس زیبِ تن فرماتے۔(کشف الالتباس ،ص36)
حضرت ابودرداء
رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:
سب سے بہتر لباس جس کو پہن کر تم اپنی قبروں اور مسجدوں میں اللہ
کی زیارت کرتے ہو، وہ سفید لباس ہے۔
(مشکوٰۃ
المصابیح مع مرقاۃ، جلد 8،صفحہ 241،حدیث 4382،مطبوعہ:بیروت)
یعنی مسجدوں
میں نماز کے لیے سفید کپڑے پہن کر آؤ اور قبروں میں
سفید کفن لے کر جاؤ کہ رب
تعالیٰ سفید لباس پسند
فرماتا ہے ۔مؤمن مر کر اللہ
تعالیٰ سے ملاقات کرتا ہے
تو چاہیے کہ سفید
کفن میں ملاقات کرے۔
نیز مرتے ہی حضور کا دیداربھی ہوتا ہے دوسرے مسلمانوں
کی ملاقاتیں بھی،تو چاہیے کہ یہ سب کچھ سفید
کفن میں ہو ۔(ماخوذ ازمرأۃ المناجیح، جلد
06،صفحہ131 ، لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیادوہاتھ سے مصافحہ کرناسنت ہے؟
عمامہ میں کتنے شملے چھوڑناسنت ہے؟
تلاوت کرنے والےکو سلام کیا جائے تو جواب دے یانہیں؟
کن کن مواقع پر سلام کرنا منع ہے؟
داڑھی کی حد کہاں سے کہاں تک ہے؟
جاتے وقت خدا حافظ کہنا
قبلہ کی طرف ٹانگیں پھیلانا،تُھوکناوغیرہ کیسا؟
عمامے کے کتنے شملے رکھنا سنت ہے اور شملے کا سائز کتنا ہونا چاہیے؟