Pajama Pehnna Sunnat Hai Ya Nahi ?

پاجامہ پہننا سنت ہے یانہیں ؟

مجیب: ابوالفیضان عرفان احمد مدنی

فتوی نمبر: WAT-1595

تاریخ اجراء: 08شوال المکرم1444 ھ/29اپریل2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   پاجامہ پہنناسنت ہے یا تہبند باندھنا سنت ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   تہبند باندھنا سنت ہے اور  پاجامہ پہننے کو بھی علماء نے سنت لکھا ہے، لیکن اس کو سنت کہنے کا معنی یہ ہے کہ حضور اقدس صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے اسے پسند فرمایا اور صحابہ کرام رضی اﷲ تعالٰی عنہم نے پہنا تھا، جبكہ  خود نبی کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم تہبند ہی پہنا کرتے تھے، آپ سے پاجامہ پہننا ثابت نہیں۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم