مجیب: محمد سجاد عطاری مدنی
فتوی نمبر: Web-455
تاریخ اجراء: 21محرم الحرام1444ھ/20اگست2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
پیدا ہونے والے بچہ کی ختنہ کروانے کی
اسلام میں کیا حیثیت ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
ختنہ شعائرِ اسلام میں سے ایک نفیس سنت عمل ہے ،جس کے ذریعے
مسلم اور غیر مسلم کے مابین امتیاز ہوجاتا ہے۔ختنے کی کم از کم مدت
7 سال ہے، یعنی جب بچہ 7سال کا ہوجائے، تو سنت طریقہ یہ ہے کہ اس کا ختنہ کروایا
جائے،اور زیادہ سے زیادہ مدت 12سال ہے کہ
ختنہ کروانے میں اس سے زیادہ تاخیر کرنا شرعاً ممنوع
ہے،البتہ اگر کسی نے بچے
کی پیدائش کے ساتویں دن
کے بعد( یعنی 7 سال سے پہلے)
ختنہ کروالیا، تو یہ منع نہیں ہے ۔
بہارِ
شریعت میں ہے:” ختنہ سنت ہے
اور یہ شعارِ اسلام میں ہے کہ مسلم وغیرمسلم میں اس سے
امتیاز ہوتا ہے اسی لیے عرف عام میں اس کو مسلمانی
بھی کہتے ہیں ...، ختنہ کی مدت سات سال سے بارہ سال کی
عمر تک ہے اور بعض علما نے یہ فرمایا کہ ولادت سے ساتویں دن کے
بعد ختنہ کرنا جائز ہے۔“( بہارِ شریعت ،جلد3، حصہ 16، صفحہ 589،
مطبوعہ مکتبۃ المدینہ، کراچی)
حکیم
الامت، مفتی احمدیار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ
لکھتے ہیں:” ختنہ کا سنّت طریقہ
یہ ہے ساتویں برس بچہ کا ختنہ کرادیا جائے، ختنہ کی عمر
سات سال سے بارہ برس تک ہے، یعنی بارہ برس سے زِیادہ دیر
لگا نا منع ہے، اور اگر سات سال سے پہلے
ختنہ کردیا گیا جب بھی حرج نہیں۔“ (اسلامی زندگی،
صفحہ26 ، مطبوعہ مکتبۃ المدینہ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیادوہاتھ سے مصافحہ کرناسنت ہے؟
عمامہ میں کتنے شملے چھوڑناسنت ہے؟
تلاوت کرنے والےکو سلام کیا جائے تو جواب دے یانہیں؟
کن کن مواقع پر سلام کرنا منع ہے؟
داڑھی کی حد کہاں سے کہاں تک ہے؟
جاتے وقت خدا حافظ کہنا
قبلہ کی طرف ٹانگیں پھیلانا،تُھوکناوغیرہ کیسا؟
عمامے کے کتنے شملے رکھنا سنت ہے اور شملے کا سائز کتنا ہونا چاہیے؟