مجیب:مولانا محمد بلال عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-3198
تاریخ اجراء:14ربیع الثانی1446ھ/18اکتوبر2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا پیدائشی بچے کے بال فوراً اتروانا لازمی ہیں؟اور اتروا کر پاس رکھ لیں یا کہیں دبا دیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
پیدائش کے فورا ً بعد بال اتروانا ضروری نہیں،بعد میں بھی اتروا سکتے ہیں اور بہتر یہ ہے کہ ساتویں دن اتروائے جائیں اور جو بال اتریں انہیں دفن کردیاجائے۔
سنن ابی داؤدشریف میں ہے"عن سمرة بن جندب،أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:«كل غلام رهينة بعقيقته تذبح عنه يوم سابعه ويحلق ويسمى"ترجمہ:حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:ہر بچہ اپنے عقیقہ کے عوض گروی ہے اس کی پیدائش کے ساتویں دن اس کا عقیقہ کیا جائے اور اس کا سر مونڈا جائے اور اس کا نام رکھا جائے۔(سنن ابی داؤد، جلد3، صفحہ106، حدیث نمبر2838، المکتبۃ العصریہ، بیروت)
بہار شریعت میں ہے” جب بچہ پیداہوتومستحب ہے کہ اس کے کان میں اذان واقامت کہی جائے ۔۔۔۔۔ساتویں دن اوس کا نام رکھا جائے اور اوس کا سرمونڈا جائے ۔" (بہار شریعت، ج3،حصہ15، ص355، مکتبۃ المدینہ)
بہار شریعت میں ہے”بال دفن کردیں اورہمیشہ بدن سے جو چیز بال، ناخن، کھال جُدا ہوں دفن کر دیا کریں۔"(بہار شریعت،ج1،حصہ 6،ص1144، مکتبۃ المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیادوہاتھ سے مصافحہ کرناسنت ہے؟
عمامہ میں کتنے شملے چھوڑناسنت ہے؟
تلاوت کرنے والےکو سلام کیا جائے تو جواب دے یانہیں؟
کن کن مواقع پر سلام کرنا منع ہے؟
داڑھی کی حد کہاں سے کہاں تک ہے؟
جاتے وقت خدا حافظ کہنا
قبلہ کی طرف ٹانگیں پھیلانا،تُھوکناوغیرہ کیسا؟
عمامے کے کتنے شملے رکھنا سنت ہے اور شملے کا سائز کتنا ہونا چاہیے؟