مجیب:مولانا محمد آصف عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-3291
تاریخ اجراء: 20جمادی الاولیٰ 1446ھ/23نومبر2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا موزے پہننا سنت سے ثابت ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جی ہاں!موزے پہننا سنت سے ثابت ہے ۔متعدد احادیث مبارکہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا موزے پہننا اور ان پر مسح کرنا ثابت ہے۔
چنانچہ ترمذی شریف میں حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آپ فرماتے ہیں:”فاتيته بوضوء فذهبت لاتاخر عنه، فدعاني حتى كنت عند عقبيه، فتوضا ومسح على خفيه.“ترجمہ:میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے وضو کا پانی لایا، اسے رکھ کر میں پیچھے ہٹنے لگا، تو آپ نے مجھے بلایا، میں (آ کر) آپ کی ایڑیوں کے پاس کھڑا ہو گیا، آپ نے وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح کیا۔(ترمذی ،كتاب الطهارة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، باب في المسح على الخفين،جلد 1،حدیث 13،مطبوعہ بیروت)
حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آپ فرماتے ہیں:”كان النبي صلى الله عليه وسلم يتوضا لكل صلاة، فلما كان عام الفتح صلى الصلوات كلها بوضوء واحد ومسح على خفيه .“ترجمہ:نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم ہر نماز کے لیے وضو کرتے تھے، اور جب فتح مکہ کا سال ہوا تو آپ نے کئی نمازیں ایک وضو سے ادا کیں اور اپنے موزوں پر مسح کیا۔ (ترمذی ،كتاب الطهارة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم،باب في المسح على الخفين،جلد 1،حدیث 61،مطبوعہ بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیادوہاتھ سے مصافحہ کرناسنت ہے؟
عمامہ میں کتنے شملے چھوڑناسنت ہے؟
تلاوت کرنے والےکو سلام کیا جائے تو جواب دے یانہیں؟
کن کن مواقع پر سلام کرنا منع ہے؟
داڑھی کی حد کہاں سے کہاں تک ہے؟
جاتے وقت خدا حافظ کہنا
قبلہ کی طرف ٹانگیں پھیلانا،تُھوکناوغیرہ کیسا؟
عمامے کے کتنے شملے رکھنا سنت ہے اور شملے کا سائز کتنا ہونا چاہیے؟