Khana Khane Mein Masroof Logon Ko Salam Karna Kaisa?

کھانا کھانے میں مصروف لوگوں کو سلام کرنا کیسا؟

فتوی نمبر:WAT-71

تاریخ اجراء:07صفر المظفر1443ھ/15ستمبر2021ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   جو شخص کھانا کھارہا ہو اسے  سلام  کرنا چاہیےیا نہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   کوئی شخص کھانا کھا رہا ہے ،اس وقت کوئی آیا تو سلام نہ کرے، ہاں اگر یہ بھوکا ہے اور جانتا ہے کہ اسے کھانے میں شریک کرلے گا  تو سلام کرلے۔یہ اس وقت ہے کہ کھانے والے کے مونھ میں لقمہ ہے اور وہ چبا رہا ہے کہ اس وقت وہ جواب دینے سے عاجز ہے اور ابھی کھانے کے لیے بیٹھا ہی ہے یا کھا چکا ہے تو سلام کرسکتا ہے کہ اب وہ عاجز نہیں۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم