مجیب:مولانا محمد سجاد عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-3270
تاریخ اجراء: 10 جمادی الاولیٰ 1446ھ/13نومبر2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
میرا سوال یہ ہے کہ استنجاکے بعد استِبرا کرنے کا کیا طریقہ ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
استِبرا کا معنی یہ ہے کہ پیشاب کرنے کے بعد ایسا کام کرنا کہ اگر قطرہ رُکا ہو تو گِر جائے ۔نیزاستنجاکے بعد استِبرا کرنا اس مرد پر لازم ہے کہ جس کو یہ احتمال ہے کہ کوئی قطرہ باقی رہ گیا یا پھر آئے گا۔
استبراکاطریقہ:
استِبرا ٹہلنے ، زمین پر زور سے پاؤں مارنے، دہنے پاؤں کو بائیں اور بائیں کو دہنے پر رکھ کر زور دینے، بلندی سے نیچے اترنے ، نیچے سے بلندی پر چڑھنے ، کھنکارنے یا بائیں کروٹ پر لیٹنے سے ہوتا ہے۔
اور استبرا اس وقت تک کرے کہ دل کو اطمینان ہو جائےکہ ابھی قطرہ نہیں آئےگا۔اورٹہلنے کی مقدار بعض علماء نے چالیس قدم رکھی مگر صحیح یہ ہے کہ جتنے میں اطمینان ہو جائے۔
اور یہ استبرا کا حکم صرف مردوں کے لیے ہے، عورت پیشاب سے فارغ ہونے کے بعد تھوڑی دیر وقفہ کرکے طہارت کرلے۔
چنانچہ استِبرا کرنےکے متعلق بہار شریعت میں ہے ” پیشاب کے بعد جس کو یہ احتمال ہے کہ کوئی قطرہ باقی رہ گیا یا پھر آئے گا ،اس پر اِستِبرا (یعنی پیشاب کرنے کے بعد ایسا کام کرنا کہ اگر قطرہ رُکا ہو تو گِر جائے) واجب ہے، استبرا ٹہلنے سے ہوتا ہے یا زمین پر زور سے پاؤں مارنے یا دہنے پاؤں کو بائیں اور بائیں کو دہنے پر رکھ کر زور کرنے یا بلندی سے نیچے اترنے یا نیچے سے بلندی پر چڑھنے یا کھنکارنے یا بائیں کروٹ پر لیٹنے سے ہوتا ہے اور استبرا اس وقت تک کرے کہ دل کو اطمینان ہو جائے، ٹہلنے کی مقدار بعض علماء نے چالیس قدم رکھی مگر صحیح یہ ہے کہ جتنے میں اطمینان ہو جائے اور یہ استبرا کا حکم مردوں کے لیے ہے، عورت بعد فارغ ہونے کے تھوڑی دیر وقفہ کرکے طہارت کرلے۔“(بہار شریعت،ج01،حصہ 02،ص412،مکتبۃ المدینہ،کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیادوہاتھ سے مصافحہ کرناسنت ہے؟
عمامہ میں کتنے شملے چھوڑناسنت ہے؟
تلاوت کرنے والےکو سلام کیا جائے تو جواب دے یانہیں؟
کن کن مواقع پر سلام کرنا منع ہے؟
داڑھی کی حد کہاں سے کہاں تک ہے؟
جاتے وقت خدا حافظ کہنا
قبلہ کی طرف ٹانگیں پھیلانا،تُھوکناوغیرہ کیسا؟
عمامے کے کتنے شملے رکھنا سنت ہے اور شملے کا سائز کتنا ہونا چاہیے؟