مجیب: مولانا فرحان احمد عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1178
تاریخ اجراء: 01جمادی الاول1445 ھ/16نومبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اگر عمامہ اس قدر ہے کہ
اس سے تین پیچ آجاتے ہیں تو عمامہ ہے،اس سے کم ہونے
کی صورت میں اس پر عمامہ کا اطلاق نہیں ہوگا اور عمامہ کی فضلیت سے بھی
محرومی ہوگی ،نیز
زیادہ سے زیادہ عمامہ 12ہاتھ کا ہونا چاہئے ،اس سے زائد
نہیں ہونا چاہئے، بعض لوگ بہت بڑے عمامے باندھتے ہیں ایسا نہ کریں کہ
سنت کے خلاف ہے۔
امام اہلسنت شاہ امام
احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:”رومال اگربڑا ہو کہ
اتنے پیچ آسکیں جوسرکوچھپالیں تووہ عمامہ ہی ہوگیا،
اور چھوٹا رومال جس سے صرف دوایک پیچ آسکیں لپیٹنا مکروہ
ہے۔“(فتاوی
رضویہ،جلد7،صفحہ299، رضافاؤنڈیشن لاھور)
صدرالشریعہ،
بدرالطریقہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ
علیہ ایک سوال کے جواب میں فرماتے ہیں:”تین
پیچ اگر اس کپڑے سے لپیٹے جائیں تو عمامہ کے حکم میں ہے
ورنہ کچھ نہیں۔“(فتاویٰ امجدیہ،جلد1،صفحہ199،
مکتبہ رضویہ، کراچی)
بہارِ شریعت میں فرماتے ہیں:”حضور اقدس
صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا چھوٹا عمامہ
سات ہاتھ کا اور بڑا عمامہ بارہ ہاتھ کا تھا،بس اسی سنت کے مطابق عمل
رکھے،اس سے زیادہ بڑا عمامہ نہ رکھے،
بعض لوگ بہت بڑے عمامے باندھتے ہیں ایسا نہ کرے کہ سنت کے خلاف ہے۔“(بہارشریعت،جلد3،صفحہ419،مکتبۃ
المدینۃ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیادوہاتھ سے مصافحہ کرناسنت ہے؟
عمامہ میں کتنے شملے چھوڑناسنت ہے؟
تلاوت کرنے والےکو سلام کیا جائے تو جواب دے یانہیں؟
کن کن مواقع پر سلام کرنا منع ہے؟
داڑھی کی حد کہاں سے کہاں تک ہے؟
جاتے وقت خدا حافظ کہنا
قبلہ کی طرف ٹانگیں پھیلانا،تُھوکناوغیرہ کیسا؟
عمامے کے کتنے شملے رکھنا سنت ہے اور شملے کا سائز کتنا ہونا چاہیے؟