مجیب:محمد عرفان مدنی عطاری
فتوی نمبر:WAT-1133
تاریخ اجراء:07ربیع الاول1444ھ/04اکتوبر2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا غیر مسلم کی چھینک کا بھی جواب دے سکتے
ہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
غیر مسلم چھینک آنے پر الحمد للہ کہے، تو جواب میں ’’ يَهْدِيكَ
اللہ ‘‘(اللہ تعالی تجھے ہدایت دے) یا ’’ يَهْدِيك اللہ وَيُصْلِحُ بَالَك ‘‘(اللہ تعالی تجھے
ہدایت دے اورتیری اصلاح فرمائے۔) کہا جائے۔
رد المحتار میں ہے” وإن كان العاطس كافرا فحمد الله تعالى يقول المشمت
يهديك الله“ترجمہ:اور اگر کافر چھینک کر
الحمد للہ کہے تو جواب دینے والا ’’ يَهْدِيكَ اللہ ‘‘ کہے۔(رد المحتار علی الدر المختار،کتاب الحظر والاباحۃ،ج 6،ص 414،دار
الفکر،بیروت)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس
یہودی چھینکتے تھے اور امید یہ رکھتے تھے کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ سلم اس پر ’’یرحمکم
اللہ‘‘ کہیں گے، لیکن آپ علیہ الصلوۃ والسلام ’’
يَهْدِيكُمُ اللَّهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ ‘‘ کہا کرتے
تھے۔ (سنن ابی داؤد،کتاب الادب، رقم
الحدیث 5038،ج04،ص308،المکتبۃ العصریۃ،بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیادوہاتھ سے مصافحہ کرناسنت ہے؟
عمامہ میں کتنے شملے چھوڑناسنت ہے؟
تلاوت کرنے والےکو سلام کیا جائے تو جواب دے یانہیں؟
کن کن مواقع پر سلام کرنا منع ہے؟
داڑھی کی حد کہاں سے کہاں تک ہے؟
جاتے وقت خدا حافظ کہنا
قبلہ کی طرف ٹانگیں پھیلانا،تُھوکناوغیرہ کیسا؟
عمامے کے کتنے شملے رکھنا سنت ہے اور شملے کا سائز کتنا ہونا چاہیے؟