مجیب: فرحان احمد عطاری مدنی
فتوی نمبر: Web-412
تاریخ اجراء: 04ذوالحجۃالحرام1443
ھ/04جولائی2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
مجھے
یہ معلوم کرنا تھا کہ اگر داڑھی صحیح طرح نہ آرہی ہو ، تو
کیا داڑھی کو شیو کر سکتے ہیں تاکہ جب صحیح طرح آجائے ، تو مکمل سنت کے
مطابق داڑھی رکھ لی جائے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
ایک
مٹھی داڑھی رکھنا شرعاً واجب ہے،داڑھی کے بالوں کوایک مٹھی سے زائد ہونے سے پہلے کاٹنا، ناجائزوگناہ ہے ،
لہذاجب تک داڑھی ایک مٹھی نہ ہوجائے ہرگزنہ تراشیں ، ہاں اگرکسی
کے بال کہیں کہیں موجودہوں اور ایک مٹھی سے بڑے ہوجائیں
توشرعاًاس بات کی اجازت ہے کہ وہ صرف
ایک مٹھی سے بڑے بالوں
کو کاٹ کر ایک مٹھی کے برابر کرلے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیادوہاتھ سے مصافحہ کرناسنت ہے؟
عمامہ میں کتنے شملے چھوڑناسنت ہے؟
تلاوت کرنے والےکو سلام کیا جائے تو جواب دے یانہیں؟
کن کن مواقع پر سلام کرنا منع ہے؟
داڑھی کی حد کہاں سے کہاں تک ہے؟
جاتے وقت خدا حافظ کہنا
قبلہ کی طرف ٹانگیں پھیلانا،تُھوکناوغیرہ کیسا؟
عمامے کے کتنے شملے رکھنا سنت ہے اور شملے کا سائز کتنا ہونا چاہیے؟