مجیب:مولانا محمد شفیق عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-2774
تاریخ اجراء: 29ذیقعدۃالحرام1445
ھ/07جون2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
دعوت اسلامی والے
مولانا الیاس قادری کے
نام کے ساتھ ”دامت برکاتھم العالیہ“ لکھتے ہیں،اس کا
کیا مطلب ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
"دامت برکاتھم
العالیہ " ایک دعائیہ کلمہ
ہے ،جو کہ بزرگوں کے نام کے ساتھ لکھا جاتا ہے،اس کا مطلب ہے : "ان
کی اونچی برکتیں ہمیشہ رہیں۔"
فیروز اللغات میں "دام برکاتہ " کے یہ
معنی لکھے ہیں” (کلمہ دعا)اس کی برکتیں ہمیشہ
رہیں۔(فیروز اللغات نیا ایڈیشن، صفحہ 609،فیروز سنز،لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیادوہاتھ سے مصافحہ کرناسنت ہے؟
عمامہ میں کتنے شملے چھوڑناسنت ہے؟
تلاوت کرنے والےکو سلام کیا جائے تو جواب دے یانہیں؟
کن کن مواقع پر سلام کرنا منع ہے؟
داڑھی کی حد کہاں سے کہاں تک ہے؟
جاتے وقت خدا حافظ کہنا
قبلہ کی طرف ٹانگیں پھیلانا،تُھوکناوغیرہ کیسا؟
عمامے کے کتنے شملے رکھنا سنت ہے اور شملے کا سائز کتنا ہونا چاہیے؟