Chalte Hue Dua Karte Waqt Aasman Ki Taraf Dekhna

چلتے ہوئے دعا کرتے وقت آسمان کی طرف دیکھنا

مجیب: مولانا محمد انس رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-2205

تاریخ اجراء: 07جمادی الاول1445 ھ/25نومبر2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   زبان یا دل سے یا چلتے پھرتے دعا مانگتے ہوئے بندہ آسمان کی طرف دیکھ سکتا ہے یا نہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

      دعا خواہ دل سے ہو یا زبان سے، خواہ چلنے کے دوران ہو یا بیٹھ کر بہر حال دعا کے دوران نگاہ نیچی رکھنی چاہئے ورنہ معاذ اللہ نظر کمزور ہوجانے کا اندیشہ ہے۔  فضائل دعا میں ادب نمبر پندرہ اور اس پر کلام رضا درج ذیل ہے: ”ادب ۱۵: نگاہ نیچی رکھے، ورنہ مَعاذ اللہ زوالِ بصر کا خوف ہے (یعنی نظر کمزور ہوجانے کا اندیشہ ہے)۔     قال الرضاء: یہ اگرچہ حدیث میں دعائے نماز کے لیے وارد، مگر علماء اسے عام فرماتے ہیں۔ “(فضائل دعا، صفحہ67، مکتبۃ المدینہ، کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم