مجیب: مولانا محمد سجاد عطاری
مدنی
فتوی نمبر:WAT-2299
تاریخ اجراء: 13جمادی الثانی1445 ھ/27دسمبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جی
ہاں ،سیاہ رنگ کا عمامہ شریف
حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے ،کثیر روایات میں یہ مذکور ہے کہ
حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سرِ انور پر سیاہ عمامہ شریف سجایا ۔
چنانچہ صحیح مسلم میں ہے ”عن جابر بن عبد الله قال :أن النبي صلى الله عليه وسلم دخل
يوم فتح مكة، وعليه عمامة سوداء۔“ترجمہ :
حضرت جابر رضی اللہ عنہ
سے روایت ہے،آپ فرماتے ہیں
کہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب فتح مکہ کے دن مکہ
میں داخل ہوئےتو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیاہ عمامہ پہن رکھا تھا۔(صحیح مسلم ،جلد02، صفحہ 990،
دار احیاء التراث العربی ،بیروت )
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیادوہاتھ سے مصافحہ کرناسنت ہے؟
عمامہ میں کتنے شملے چھوڑناسنت ہے؟
تلاوت کرنے والےکو سلام کیا جائے تو جواب دے یانہیں؟
کن کن مواقع پر سلام کرنا منع ہے؟
داڑھی کی حد کہاں سے کہاں تک ہے؟
جاتے وقت خدا حافظ کہنا
قبلہ کی طرف ٹانگیں پھیلانا،تُھوکناوغیرہ کیسا؟
عمامے کے کتنے شملے رکھنا سنت ہے اور شملے کا سائز کتنا ہونا چاہیے؟