Bache Ki Paidaish Ke Baad Us Ka Naam Kab Rakhen ?

بچے کی پیدائش کے بعد اس کا نام کب رکھا جائے ؟

مجیب: ابو الحسن جمیل احمد غوری العطاری

فتوی نمبر:Web-609

تاریخ اجراء: 15ربیع لاول1444 ھ  /12اکتوبر2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   بچے کا نام پیدائش کے فوراً بعد رکھنا چاہیے یا پھر کچھ وقت یا دنوں بعد رکھنا چاہیے۔

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   بچےکی پیدائش کےساتویں دن اس کا نام رکھنا اور سر مونڈ کر بالوں کے وزن کے برابر چاندی یا سونا صدقہ کرنا چاہیے،اور اگر چاہیں تو ساتویں دن سے پہلے یا بعد میں بھی نام رکھ سکتے ہیں۔

   بہارِ شریعت میں ہے:’’ساتویں دن اس کا نام رکھا جائے اور اس کا سر مونڈا جائے اور سر مونڈنے کے وقت عقیقہ کیا جائے اور بالوں کا وزن کر کے اتنی چاندی یا سونا صدقہ کیا جائے۔‘‘(بہارِشریعت،جلد3،صفحہ355،مکتبۃ المدینہ، کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم