مجیب: مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-982
تاریخ اجراء: 23ذوالحجۃالحرام1444 ھ/12جولائی2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی
عادت مبارکہ درمیان سے مانگ نکالنے کی تھی،لہٰذا سنت یہ
ہے کہ بال ہوں توبیچ میں مانگ نکالی جائے ایک طرف سےمانگ
نکالنا مرد و عورت دونوں کے لیے خلاف سنت ہے۔
مشکوٰۃ المصابیح میں حضرت عائشہ
صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہاسے روایت ہے ، فرماتی ہیں:”اذا فرقت لرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم راسہ
صدعت راسہ فرقہ عن یافوخہ وارسلت ناصیتہ بین عینیہ“یعنی جب
میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کے سر میں
مانگ نکالتی تھی تو آپ کی مانگ آپ کے درمیان
سر سے چیرتی تھی اور آپ کی پیشانی کے
بال دو آنکھوں کے درمیان چھوڑتی۔(مشکاۃ
المصابیح،جلد3،صفحہ132،دار الکتب العلمیۃ،بیروت)
اس
حدیث پاک کے تحت مراۃ لمناجیح میں ہے: ’’یہ ہی
سنت ہے کہ سر کے بال بکھرے نہ رہیں ان میں کنگھی کی
جاوے،بالوں کے دو حصے کیے جاویں اور مانگ بیچ سر میں ناک
کے اوپر سے سیدھی نکالی جاوے،اب فیشن پرست مردوعورت ایک
طرف سے مانگ نکالتے ہیں یعنی ٹیڑھی مانگ خلاف سنت
ہے۔‘‘(مراۃ المناجیح
،جلد6، صفحہ138، قادری پبلشرز،لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیادوہاتھ سے مصافحہ کرناسنت ہے؟
عمامہ میں کتنے شملے چھوڑناسنت ہے؟
تلاوت کرنے والےکو سلام کیا جائے تو جواب دے یانہیں؟
کن کن مواقع پر سلام کرنا منع ہے؟
داڑھی کی حد کہاں سے کہاں تک ہے؟
جاتے وقت خدا حافظ کہنا
قبلہ کی طرف ٹانگیں پھیلانا،تُھوکناوغیرہ کیسا؟
عمامے کے کتنے شملے رکھنا سنت ہے اور شملے کا سائز کتنا ہونا چاہیے؟