مجیب:مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1600
تاریخ اجراء:11رمضان المبارک1445 ھ/22مارچ2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
میرے دانت خراب
ہونے کی وجہ سے ان سے وقفے وقفے سے خون نکلتا رہتا ہے اور سوتے میں
حلق میں جاتا ہے اسکی کرواہٹ سو کر اٹھنے کے بعد محسوس ہوتی ہے۔
اس صورت میں روزے کا کیا حکم
ہوگا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
دانتوں سے خون نکل کر حلق سے نیچے
اُترا اور خون تھوک سے زیادہ یا برابر تھا یا کم تھا، مگر اس کا
مزہ حلق میں محسوس ہوا تو ان سب صورتوں میں روزہ ٹوٹ گیا اور
اگر خون تھوک سےکم تھا اور مزہ بھی محسوس نہ ہوا تو روزہ نہ ٹوٹا۔
لہذا اگر آپ کے دانتوں سے خون نکلا لیکن حلق سے اترنا
معلوم نہیں اور حلق میں اس کا ذائقہ بھی محسوس نہ ہوا تو اس
صورت میں روزہ نہیں ٹوٹےگا۔ لیکن اگر خون کا حلق سے
اترنا معلوم ہو یا حلق میں
ذائقہ محسوس ہو جیسا کہ سوال میں
ہےتو اس صورت میں روزہ ٹوٹ گیااگرچہ سوتے میں ایسا
ہوا۔ رمضان کے بعد اس کی قضا
فرض ہو گی۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
اگر رَمضان کے روزے چھوٹ جائیں تو انہیں کسی بھی وقت رکھ سکتے ہیں
قضائے رمضان کے روزےکسی بھی موسم میں رکھ سکتےہیں؟
کیا تیس روزوں کا فدیہ ایک ساتھ ایک ہی فقیر کو دے سکتے ہیں؟
کن صورتوں میں روزہ توڑنے پر کفارہ لازم آتا ہے؟
کیا امتحانات کی وجہ سے طلبہ کا رمضان کےروزے قضا کرنا جائز ہے؟
سفر میں روزے کا حکم
سحری اور روزہ
کیا انجیکشن لگوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟