Sehri Khana Bhi Roze Ki Niyat Hai

سحری کھانابھی  روزے کی نیت ہے

مجیب: عبدہ المذنب محمد نوید چشتی عفی عنہ

فتوی نمبر: WAT-1465

تاریخ اجراء: 15رمضان المبارک1444 ھ/11اپریل2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

    میں نے روزے کے لیےسحری کی،سحری کے بعددانت صاف کیے پھر  وضو کیا لیکن روزے کی نیت کرنا بھول گیااور میں نے روزے کا وقت ختم ہونے کے بعد جب اذان ہورہی تھی تو روزے کی نیت کی ۔کیا میرا روزہ ہوگیا ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   پوچھی گئی صورت میں آپ کا روزہ ہوگیا ،کیونکہ روزے کے لیے سحری کرنا ہی روزے کی نیت ہوتا ہے یعنی اگر کوئی شخص روزہ رکھنے کے ارادے سے سحری کرلے اور الگ سے زبان سے نیت کے الفاظ ادا نہ کرےتو بھی اس کا روزہ ہوجاتاہے۔

    چنانچہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ نے بہار شریعت میں فرمایا:” سحری کھانا بھی نیّت ہے، خواہ رمضان کے روزے کے لیے ہو یا کسی اور روزہ کے لیے۔“(بہار شریعت ،جلد01،صفحہ969،مطبوعہ مکتبۃالمدینہ کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم