مجیب: ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-1343
تاریخ اجراء: 16جمادی الاخریٰ1444
ھ/09جنوری2023ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگر
قضا روزے رکھنے ہیں تو ختم سحری کا وقت کیسے معلوم کریں
؟رمضان کے علاو ہ ختم سحری کا وقت کیسے معلوم کر سکتے ہیں ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
سحری کا آخری وقت
یا دیگر اوقات ِ نماز
معلوم کرنے کے لیے دعوت اسلامی کی طرف سے تیار
کردہ prayer
time نامی موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ
کرلیں اور اپنے علاقہ کا ٹائم اور
لوکیشن سیٹ کر لیں،اس میں ہرد ن کی فجر کا
ابتدائی وقت موجود ہے اور وہی سحری کا آخری
وقت بھی ہوتاہے ۔مثلا آج لاہورداتادربار کے علاقہ میں
فجر کا ابتدائی وقت: پانچ بج کر22 منٹ اور27 سیکنڈ ہے، تو یہ سحری کا بھی
آخری وقت ہے۔اسی کے مطابق سحری کریں گے۔لہذا
اپنے علاقہ کا ٹائم اور لوکیشن سیٹ کر کے فجر کے ابتدائی وقت کے
مطابق سحری کا اہتمام کریں ۔
نیز عمومی طور پر مساجدمیں بھی دعوت اسلامی کے نظام الاقات لگے ہوئے ہوتے ہیں ،انہیں
دیکھ کر بھی سحری کا اختتامی وقت معلوم
کیا جاسکتاہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
اگر رَمضان کے روزے چھوٹ جائیں تو انہیں کسی بھی وقت رکھ سکتے ہیں
قضائے رمضان کے روزےکسی بھی موسم میں رکھ سکتےہیں؟
کیا تیس روزوں کا فدیہ ایک ساتھ ایک ہی فقیر کو دے سکتے ہیں؟
کن صورتوں میں روزہ توڑنے پر کفارہ لازم آتا ہے؟
کیا امتحانات کی وجہ سے طلبہ کا رمضان کےروزے قضا کرنا جائز ہے؟
سفر میں روزے کا حکم
سحری اور روزہ
کیا انجیکشن لگوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟