مجیب:مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1565
تاریخ اجراء:10رمضان المبارک1445 ھ/21مارچ2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
سانس کی پرابلم ہے، اس کے ہوتے ہوئے کلی
کی اورسانس لیتے ہوئے پانی حلق سے نیچے گیا، تو
روزہ کا کیا حکم ہوگا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
پوچھی گئی صورت میں سانس لیتے ہوئے
پانی حلق سے نیچے اتر جائے
تو روزہ ٹوٹ جائے گاجبکہ روزہ دار ہونا یاد ہو اور ایسے روزے کی قضا لازم ہوگی۔
ہاں ! اگر روزہ ہونا یاد نہ تھا تو روزہ نہیں ٹوٹا ۔
صدرالشریعہ مفتی محمدامجدعلی اعظمی
صاحب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں:’’کلی
کر رہا تھا بلا قصد پانی حلق سے اتر گیا یا ناک میں
پانی چڑھایا اور دماغ کو چڑھ گیا روزہ جاتا رہا مگر جب کہ روزہ
ہونا بھول گیا ہو تو نہ ٹوٹے گا اگرچہ قصداً ہو۔‘‘ (بہار شریعت ، جلد1 ، حصہ 5، صفحہ
987 ، مکتبۃ المدینہ ،کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
اگر رَمضان کے روزے چھوٹ جائیں تو انہیں کسی بھی وقت رکھ سکتے ہیں
قضائے رمضان کے روزےکسی بھی موسم میں رکھ سکتےہیں؟
کیا تیس روزوں کا فدیہ ایک ساتھ ایک ہی فقیر کو دے سکتے ہیں؟
کن صورتوں میں روزہ توڑنے پر کفارہ لازم آتا ہے؟
کیا امتحانات کی وجہ سے طلبہ کا رمضان کےروزے قضا کرنا جائز ہے؟
سفر میں روزے کا حکم
سحری اور روزہ
کیا انجیکشن لگوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟