مجیب:مولانا فرحان احمد عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1596
تاریخ اجراء:11رمضان المبارک1445 ھ/22مارچ2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بخار بہت زیادہ تھا
الٹی بھی ہو رہی تھی روزہ برداشت نہیں ہوا اور بخار
اور الٹی کے توڑ کے لیے تھوڑا سا نمک کھالیا کیا نمک
کھانے سے روزہ ٹوٹ گیا اور اگر ٹوٹ گیا تو اب کیا کرے روزے کی
قضا اور کفارہ ادا کرے گا یا کیا حکم ہوگا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
پوچھی گئی صورت میں نمک کھانے سے روزہ ٹوٹ گیا۔
اگر واقعی شدیدناقابل برداشت تکلیف اور بیماری کی
وجہ سے روزہ مکمل کرنے پرقدرت نہیں تھی تو اس صورت میں رمضان کے
بعد فقط اس روزے کی قضاکاحکم ہوگا، کفارہ لازم نہیں ہوگا۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
اگر رَمضان کے روزے چھوٹ جائیں تو انہیں کسی بھی وقت رکھ سکتے ہیں
قضائے رمضان کے روزےکسی بھی موسم میں رکھ سکتےہیں؟
کیا تیس روزوں کا فدیہ ایک ساتھ ایک ہی فقیر کو دے سکتے ہیں؟
کن صورتوں میں روزہ توڑنے پر کفارہ لازم آتا ہے؟
کیا امتحانات کی وجہ سے طلبہ کا رمضان کےروزے قضا کرنا جائز ہے؟
سفر میں روزے کا حکم
سحری اور روزہ
کیا انجیکشن لگوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟