Roze Ki Halat Mein Namaz Qaza Ho Jaye Tu Roze Ka Hukum

روزے کی حالت میں نمازیں چھوٹ جائیں تو روزے کا حکم؟

مجیب:مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1531

تاریخ اجراء:23شعبان المعظم1445 ھ/05مارچ2024   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   جب  ہم کوئی بھی روزہ رکھتے ہیں فرض، نفل اس میں اگر کسی دن نماز  نہ پڑھ پائے،دن میں ایک دو نمازیں اگر چھوٹ جائیں تو ہمارا روزہ ہوگا یا نہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   بلا وجہِ شرعی جان بوجھ کر ایک وقت کی بھی نماز قضا کردینا سخت کبیرہ گناہ، ناجائز و حرام ہے۔حالتِ روزہ میں نماز قضا کرنے سے روزہ مکروہ ہوجاتا ہے ،اس کی روحانیت ونورانیت ختم ہوجاتی ہے البتہ اس وجہ سے روزہ فاسد نہیں ہوتا ، روزہ ادا ہوجاتا ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم