مجیب:مولانا ذاکر حسین عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-2614
تاریخ اجراء: 22رمضان المبارک1445 ھ/02اپریل2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیاروزے کی حالت میں ماؤتھ
واش کرسکتے ہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
روزے کی حالت میں
ماؤتھ واش کرنے سے بچنا چاہیے کہ اس کے اجزاء کے حلق میں جانے کا قوی
امکان ہوتا ہے ، اور اس کے اجزاء حلق میں جانے سے روزہ ٹوٹ جائے گا۔
سیدی اعلیٰ حضرت امامِ
اہلِ سنت الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے
ہیں : ’’روزہ میں منجن ملنانہ چاہیے ۔"(فتاوی رضویہ،ج 10،ص 511،رضا فاؤنڈیشن،لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
اگر رَمضان کے روزے چھوٹ جائیں تو انہیں کسی بھی وقت رکھ سکتے ہیں
قضائے رمضان کے روزےکسی بھی موسم میں رکھ سکتےہیں؟
کیا تیس روزوں کا فدیہ ایک ساتھ ایک ہی فقیر کو دے سکتے ہیں؟
کن صورتوں میں روزہ توڑنے پر کفارہ لازم آتا ہے؟
کیا امتحانات کی وجہ سے طلبہ کا رمضان کےروزے قضا کرنا جائز ہے؟
سفر میں روزے کا حکم
سحری اور روزہ
کیا انجیکشن لگوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟