مجیب: ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-1467
تاریخ اجراء: 15رمضان المبارک1444 ھ/11اپریل2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
روزے کی حالت میں بیوی
کے قریب بیٹھنے سے اگر مذی نکل آئےتو کیا اس سے روزہ ٹوٹ جائےگا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
بیوی کے فقط قریب
بیٹھنے سے مذی نکلےیاچھونے سے مذی نکلے،بہرصورت مذی نکلنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔باقی
روزے کی حالت میں اس طرح بیوی سے قربت نہیں
کرنی چاہیے
۔فتاوی تاتارخانیہ میں ہے”مسّ الصائم
امرأته وأمذى لايفسد صومه “ ترجمہ: روزے دار نے
اپنی بیوی کا چھوا اور اس کی مذی نکل گئی تو
اس کا روزہ فاسد نہیں ہوگا۔(فتاوی تاتارخانيہ،
جلد2،صفحہ281،قدیمی کتب خانہ ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
اگر رَمضان کے روزے چھوٹ جائیں تو انہیں کسی بھی وقت رکھ سکتے ہیں
قضائے رمضان کے روزےکسی بھی موسم میں رکھ سکتےہیں؟
کیا تیس روزوں کا فدیہ ایک ساتھ ایک ہی فقیر کو دے سکتے ہیں؟
کن صورتوں میں روزہ توڑنے پر کفارہ لازم آتا ہے؟
کیا امتحانات کی وجہ سے طلبہ کا رمضان کےروزے قضا کرنا جائز ہے؟
سفر میں روزے کا حکم
سحری اور روزہ
کیا انجیکشن لگوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟