مجیب: مولانا محمد نوید
چشتی عطاری
فتوی نمبر:WAT-2592
تاریخ اجراء: 14رمضان المبارک1445 ھ/25مارچ2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
روزے
کی حالت میں ڈینٹل ڈاکٹر سے
دانتوں کی صفائی کروا سکتے ہیں ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
روزے کی حالت میں دانتوں کی صفائی نہیں کروانی
چاہیے ، کیونکہ اس دوران دانتوں سے کافی خون نکلتا ہے، تو حلق سے
نیچے اترنے کاخدشہ ہے ،اگرحلق سے نیچے خون اترگیاتو روزہ ٹوٹ
جائے گا۔لہذاصفائی والاکام افطارکاوقت ہوجانے کے بعدکرواناچاہیے۔
بہار شریعت
میں ہے” روزہ میں دانت اکھڑوایا اورخون نکل کر حلق سے نیچے
اُترا، اگرچہ سوتے میں ایسا ہوا تو اس روزہ کی قضا واجب ہے۔" (بہار شریعت،ج 1،حصہ 5،ص 986،مکتبۃ المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
اگر رَمضان کے روزے چھوٹ جائیں تو انہیں کسی بھی وقت رکھ سکتے ہیں
قضائے رمضان کے روزےکسی بھی موسم میں رکھ سکتےہیں؟
کیا تیس روزوں کا فدیہ ایک ساتھ ایک ہی فقیر کو دے سکتے ہیں؟
کن صورتوں میں روزہ توڑنے پر کفارہ لازم آتا ہے؟
کیا امتحانات کی وجہ سے طلبہ کا رمضان کےروزے قضا کرنا جائز ہے؟
سفر میں روزے کا حکم
سحری اور روزہ
کیا انجیکشن لگوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟