مجیب:مفتی ابوالحسن محمد ہاشم خان عطاری
فتوی نمبر:Jtl-1594
تاریخ اجراء:07رمضان الکریم 1445ھ/18مارچ2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا فرماتے ہیں علمائےدین ومفتیان
شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک ایلوویرا
جَیل (Aloe
Vera Gel) ہوتی
ہے ،جو سر اور چہرے پر
لگائی جاتی
ہے ،بسا اوقات اس کی کڑواہٹ حلق میں محسوس ہوتی ہے، تو پوچھنا یہ
ہے کہ کیا اس سے روزے پر کوئی اثر پڑے گا ؟
بِسْمِ اللہِ
الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
روزے کی حالت میں
جسم پر ایلوویرا جیل(Aloe Vera Gel)
لگانے سے روزے پر کوئی اثر
نہیں پڑے گا ،اگرچہ اس کی کڑواہٹ
حلق میں محسوس ہو ؛کیونکہ اس
کا ذائقہ اور کڑواہٹ جو حلق تک پہنچ
رہی ہے ،وہ جسم کے مساموں کے ذریعے
جا رہی ہے اور مسام کے ذریعے جسم میں
کوئی چیز جانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔
درمختار میں ہے:”(أو أدهن أو اكتحل أو احتجم) وإن وجد
طعمه في حلقه“ترجمہ:تیل یا
سرمہ لگایا ،یا پچھنے لگوائے،اگرچہ اس تیل یا سرمہ کا ذائقہ حلق میں محسوس ہو، روزہ
نہیں ٹوٹے گا۔
اس کے تحت رد المحتار
میں ہے:”(قوله: وإن وجد طعمه في حلقه) أي طعم الكحل أو الدهن،كما في السراج، وكذا لو
بزق فوجد لونه في الأصح، بحر، قال في النهر:لأن الموجود في حلقه أثر داخل من
المسام الذي هو خلل البدن، والمفطر إنما هو الداخل من المنافذ“ترجمہ:(شارح کا قول: اگرچہ
اس کا ذائقہ حلق میں محسوس ہو) یعنی سرمہ اورتیل کا ،جیسا کہ سراج میں ہے۔اور
اسی طرح اصح قول پر اگر
اس نے تھوک میں اس کا
رنگ پایا (تب بھی روزہ
نہیں ٹوٹے گا )،بحر۔ نہر
میں فرمایا :
کیونکہ حلق میں جو
اس کا اثر موجود ہے، وہ
بدن میں موجود مسام کے
ذریعے داخل ہو ا ہے۔اور روزہ توڑنے والی چیز وہ ہے ، جو
منافذ کے ذریعے جسم میں داخل
ہو ۔( رد المحتار مع در مختار ،جلد 2،صفحہ 367،دار الفکر ،بیروت)
بہار
شریعت میں ہے :’’تیل یاسرمہ لگایاتو روزہ نہ
گیا ،اگرچہ تیل یا سرمہ کا مزہ حلق میں محسوس ہوتا ہو
۔ ‘‘ ( بھار شریعت ، جلد1 ،حصہ5 ، صفحہ 982 ،
مکتبۃ المدینہ ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
اگر رَمضان کے روزے چھوٹ جائیں تو انہیں کسی بھی وقت رکھ سکتے ہیں
قضائے رمضان کے روزےکسی بھی موسم میں رکھ سکتےہیں؟
کیا تیس روزوں کا فدیہ ایک ساتھ ایک ہی فقیر کو دے سکتے ہیں؟
کن صورتوں میں روزہ توڑنے پر کفارہ لازم آتا ہے؟
کیا امتحانات کی وجہ سے طلبہ کا رمضان کےروزے قضا کرنا جائز ہے؟
سفر میں روزے کا حکم
سحری اور روزہ
کیا انجیکشن لگوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟