Roze Ki Halat Me Inhaler Ka Istemal Karna Kaisa ?

روزے کی حالت میں انہیلرکااستعمال

مجیب: عبدہ المذنب محمد نوید چشتی عفی عنہ

فتوی نمبر: WAT-953

تاریخ اجراء:       05محرم الحرام1443 ھ/05اگست2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   مجھے دمے کا مرض ہے،جو اب کافی بڑھ چکاہے،جس کی وجہ سے مجھے باربار پمپ لینا پڑتا ہے یعنی انہیلر  استعمال کرنا پڑتاہےَمجھے اس کا شرعی  حکم بتادیں کہ روزے کی حالت میں پمپ لینے کاکیاحکم ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   روزے کی حالت میں انہیلر استعمال کرنےسے روزہ ٹوٹ جاتاہے۔پوچھی گئی صورت میں اگر ایساشدیدمرض ہے کہ دن میں انہیلراستعمال کرناہی پڑے گا،اس کے بغیرکوئی چارہ کارہی نہیں توایسی صورت میں آپ فی الحال روزہ نہ رکھیں ،جب اتناافاقہ ہوکہ بغیرانہیلرکااستعمال کیے روزہ رکھ سکیں توتب اتنے روزوں کی قضاکرلیں ۔اوراگر قضا کا موقع ہی نہ ملے اوروقت آخرآجائے توروزوں کے فدیہ کی وصیت کردیں یاایسے بڑھاپے کوپہنچ جائیں کہ اب عمرکی وجہ سے روزہ رکھنے کی طاقت نہ رہے اورنہ آئندہ طاقت آنے کی امیدہوتواب روزوں کافدیہ اداکردیں ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم