مجیب: ابوصدیق محمد ابوبکر عطاری
فتوی نمبر: WAT-1044
تاریخ اجراء: 06صفرالمظفر1444 ھ/03ستمبر2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا
روزے کی حالت میں گل منجن کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
روزے کی حالت میں منجن کا استعمال ناجائز و
حرام نہیں جب کہ اطمینان کافی ہو کہ اس کا کوئی جز حلق میں
نہ جائے گا مگر بے ضرورت صحیحہ کراہت ضرور ہے اور اگراندیشہ ہو کہ کوئی نا کوئی جز حلق میں چلا جائے گا تو ضرور احتراز کریں
کہ اگر اس کا کوئی جزو حلق سے اتر جائے تو روزہ ٹوٹ جائے
گا ۔
اعلی حضرت الشاہ
امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں :" منجن ناجائز و حرام نہیں
جب کہ اطمینان کافی ہو کہ اس کا کوئی جز حلق میں نہ جائے
گا مگر بے ضرورت صحیحہ کراہت ضرور ہے۔"(فتاوی رضویہ ، ج10،
صفحہ551، رضافاونڈیشن، لاہور)
ایک اور مقام پر فرماتے ہیں
:"روزہ میں منجن ملنانہ چاہیے۔"(فتاوی رضویہ ، ج10،
صفحہ511،رضافاونڈیشن، لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
اگر رَمضان کے روزے چھوٹ جائیں تو انہیں کسی بھی وقت رکھ سکتے ہیں
قضائے رمضان کے روزےکسی بھی موسم میں رکھ سکتےہیں؟
کیا تیس روزوں کا فدیہ ایک ساتھ ایک ہی فقیر کو دے سکتے ہیں؟
کن صورتوں میں روزہ توڑنے پر کفارہ لازم آتا ہے؟
کیا امتحانات کی وجہ سے طلبہ کا رمضان کےروزے قضا کرنا جائز ہے؟
سفر میں روزے کا حکم
سحری اور روزہ
کیا انجیکشن لگوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟