Roza Iftar Karte Waqt Ki Dua

روزہ افطارکرتے وقت کی دعا

مجیب: محمد عرفان مدنی عطاری

فتوی نمبر: WAT-1586

تاریخ اجراء: 29رمضان المبارک1444 ھ/20اپریل2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   روزہ افطار میں یہ دعاء پڑھنا کیسا "اللَّهُمَّ لَكَ صُمْتُ وَعَلَى رِزْقِكَ أَفْطَرْتُ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   افطار کے وقت اس دعا کو پڑھنا جائز و کارِ ثواب ہے اورحدیث پاک سے ثابت ہے،چنانچہ  سنن ابی داؤد میں حضرت معاذ بن زہرۃ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے’’ان النبی صلی اللہ علیہ وسلم کان اذا افطر قال :اللھم لک صمت وعلی رزقک افطرت‘‘ترجمہ: نبی کریم صلی اللہ تعالی  علیہ وآلہ  وسلم جب روزہ افطار کرتے تو یہ دعا پڑھتے :اے اللہ !میں نے تیرے ہی لئے روزہ رکھا اور تیرے ہی رزق پر افطار کیا ۔(سنن ابی داؤد ،کتاب الصوم ،باب القول عند الافطار،ج1،ص342، مطبوعہ:کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

ٹیگز : Roza Iftar Dua Parhna