مجیب: عبدالرب شاکرعطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-1474
تاریخ اجراء: 21رمضان المبارک1444 ھ/17اپریل2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
روزے کی حالت میں
سانس لینے سے مچھر ناک کے ذریعے حلق میں چلا گیا اور اب
باہر بھی نہیں آرہا تو روزے کا کیا حکم ہوگا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
پوچھی گئی
صورت میں اگر بلاقصدخودبخودمچھراندرچلاگیا تو روزہ نہیں ٹوٹے گا
،یاقصداکھینچالیکن اپناروزہ دارہونا
یاد نہیں
تھاتواس صورت میں بھی روزہ نہیں ٹوٹے گا۔اور اگرروزہ یادہوتے
ہوئے جان بوجھ کراندر کھینچا ہے تو
روزہ ٹوٹ گیا۔
بہارشریعت میں ہے ’’مکھی
حلق میں چلی گئی روزہ نہ گیا اور قصداً نگلی تو
جاتا رہا۔‘‘ (بہار شریعت، ج01، حصہ05، ص983،مکتبۃ
المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
اگر رَمضان کے روزے چھوٹ جائیں تو انہیں کسی بھی وقت رکھ سکتے ہیں
قضائے رمضان کے روزےکسی بھی موسم میں رکھ سکتےہیں؟
کیا تیس روزوں کا فدیہ ایک ساتھ ایک ہی فقیر کو دے سکتے ہیں؟
کن صورتوں میں روزہ توڑنے پر کفارہ لازم آتا ہے؟
کیا امتحانات کی وجہ سے طلبہ کا رمضان کےروزے قضا کرنا جائز ہے؟
سفر میں روزے کا حکم
سحری اور روزہ
کیا انجیکشن لگوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟