مجیب: عبدہ المذنب محمد نوید چشتی عفی عنہ
فتوی نمبر: WAT-1016
تاریخ اجراء: 27محرم الحرام1444 ھ/26اگست2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
روزے کی حالت میں ہونٹوں پرویسلین(Vaseline)لگانا کیسا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
روزے کی حالت میں ہونٹوں پرویسلین
وغیر ہ لگانےسےاحتیاط کرنا ،ضروری ہے کیونکہ تھوک وغیرہ کےذریعے اس کےحلق سے
اتر نے کا اندیشہ ہوتاہے، اگر کسی طرح حلق سے نیچےاتر گئی،
تو روزہ ٹوٹ جائےگا۔اورحلق سے نہ بھی اترنے دے لیکن منہ میں
اس کاذائقہ محسوس ہوتولگانامکروہ ہے کہ بلاعذرروزے کی حالت میں کسی
شے کاچکھنا مکروہ ہے ۔
درمختارمیں ہے "(وكره) له (ذوق شيء و) كذا
(مضغه بلا عذر)"ترجمہ:اورمکروہ ہے روزہ دارکے لیےبلاعذرکسی چیز کا
چکھنا اور اسی طرح اس کاچبانا۔(درمختارمع ردالمحتار،کتاب
الصوم،باب مایفسدالصوم ومالایفسدہ، ج02، ص416، دارالفکر، بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
اگر رَمضان کے روزے چھوٹ جائیں تو انہیں کسی بھی وقت رکھ سکتے ہیں
قضائے رمضان کے روزےکسی بھی موسم میں رکھ سکتےہیں؟
کیا تیس روزوں کا فدیہ ایک ساتھ ایک ہی فقیر کو دے سکتے ہیں؟
کن صورتوں میں روزہ توڑنے پر کفارہ لازم آتا ہے؟
کیا امتحانات کی وجہ سے طلبہ کا رمضان کےروزے قضا کرنا جائز ہے؟
سفر میں روزے کا حکم
سحری اور روزہ
کیا انجیکشن لگوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟