Roza Dar Ka Honton Per Vaseline Lagana

روزہ دارکاہونٹوں پر ویسلین(Vaseline)لگانا

مجیب: عبدہ المذنب محمد نوید چشتی عفی عنہ

فتوی نمبر: WAT-1016

تاریخ اجراء:       27محرم الحرام1444 ھ/26اگست2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

      روزے کی حالت میں ہونٹوں پرویسلین(Vaseline)لگانا کیسا ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

     روزے کی حالت میں ہونٹوں پرویسلین وغیر ہ لگانےسےاحتیاط کرنا ،ضروری ہے کیونکہ  تھوک وغیرہ کےذریعے اس کےحلق سے اتر نے کا اندیشہ ہوتاہے، اگر کسی طرح حلق سے نیچےاتر گئی، تو روزہ ٹوٹ جائےگا۔اورحلق سے نہ بھی اترنے دے لیکن منہ میں اس کاذائقہ محسوس ہوتولگانامکروہ ہے کہ بلاعذرروزے کی حالت میں کسی شے کاچکھنا مکروہ ہے ۔

   درمختارمیں ہے "(وكره) له (ذوق شيء و) كذا (مضغه بلا عذر)"ترجمہ:اورمکروہ ہے روزہ دارکے لیےبلاعذرکسی چیز کا چکھنا اور اسی طرح اس کاچبانا۔(درمختارمع ردالمحتار،کتاب الصوم،باب مایفسدالصوم ومالایفسدہ، ج02، ص416، دارالفکر، بیروت)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم