مجیب: ابوصدیق محمد ابوبکر عطاری
فتوی نمبر: WAT-1463
تاریخ اجراء: 14رمضان المبارک1444 ھ/05اپریل2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
روزے کی حالت میں کون سی
تسبیح پڑھنی چاہیے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
ذکر و درود پر مشتمل
کوئی بھی تسبیح پڑھ سکتے ہیں۔کسی خاص ورد
کی تسبیح لازم نہیں ، البتہ
ذکر و درود، استغفار و دعا کی اس ماہ مبارک میں خوب کثرت کرنی چاہیےکہ یہ
خیر وبرکت و مقبولیت والا مہینہ ہے۔
ایک طویل حدیث پاک میں نبی مکرم
صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان المبارک میں چار چیزوں کی کثرت کرنے کی
ترغیب ارشاد فرمائی ہیں، جن میں سے دو کے بارے میں
فرمایا کہ ان دو سے تم اپنے رب کو راضی کرو گے اور دوسری دو سے
تم مستغنی نہیں ہو سکتے۔
اور وہ چار
چیزیں یہ ہیں ۔(1) لا الہ الا اللہ کی کثرت کرنا (2) استغفار کی
کثرت کرنا(یعنی استغفر اللہ پڑھنا، اللہ تعالی سے گناہوں
کی معافی مانگنا) (3) اللہ تبارک و تعالی سے
حدیث پاک کے الفاظ
یہ ہیں :’’
واستكثروا فيه من أربع خصال : خصلتين ترضون بهما ربكم و خصلتين لا غنى بكم عنهما
فأما الخصلتان اللتان ترضون بهما ربكم فشهادة أن لا إله إلا الله و تستغفرونه و
أما اللتان لا غنى بكم عنهما فتسألون الله الجنة و تعوذون به من النار ‘‘(مفہوم اوپر بیان
ہوگیا)(صحیح ابن
خزیمہ،باب فضائل شھر رمضان ان صح الخبر، ج3، ص191، المكتب
الإسلامي - بيروت)
ایک اور حدیث پاک میں ہے کہ:" ام المومنین سیدہ
عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنھا فرماتی ہیں کہ جب
رمضان کا مہینہ آیا تو میں نے نبی مکرم صلی
اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ اے اللہ کے رسول! رمضان کا مہینہ آ
گیا ہے میں اس میں کیا دعا کروں؟ تو آپ علیہ
الصلوۃ والسلام نے فرمایا یہ دعا کرو: ’’اللَّهُمَّ
إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّي‘‘
چنانچہ جامع الاحادیث میں ہے :’’ عن عائشة: أنها قالت وحضر رمضان يا
رسول الله قد حضر رمضان فما أقول قال قولى اللهم إنك عفو تحب العفو فاعف عنى ‘‘ مفہوم اوپر گزر گیا۔ (جامع الاحادیث ، مسند عائشہ ،ج40، ص 40،
مطبوعہ )
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
اگر رَمضان کے روزے چھوٹ جائیں تو انہیں کسی بھی وقت رکھ سکتے ہیں
قضائے رمضان کے روزےکسی بھی موسم میں رکھ سکتےہیں؟
کیا تیس روزوں کا فدیہ ایک ساتھ ایک ہی فقیر کو دے سکتے ہیں؟
کن صورتوں میں روزہ توڑنے پر کفارہ لازم آتا ہے؟
کیا امتحانات کی وجہ سے طلبہ کا رمضان کےروزے قضا کرنا جائز ہے؟
سفر میں روزے کا حکم
سحری اور روزہ
کیا انجیکشن لگوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟