Pilastar Lagane Ke Liye Itikaf Ki Jagah se Nikalna

پلستر لگانے کے لیے اعتکاف کے مقام سے نکلنا

مجیب: محمد عرفان مدنی عطاری

فتوی نمبر: WAT-1596

تاریخ اجراء: 08شوال المکرم1444 ھ/29اپریل2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   امی اعتکاف کے دن گر گئی تھیں اور اسی طرح اعتکاف پر بیٹھ گئیں اور اب پتہ چلا کہ پلستر لگنا ہے تو کیا اعتکاف کے دوران جا سکتی ہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   پوچھی گئی صورت میں اگر گھر میں ڈاکٹر کو بلا سکتے ہیں، تو اسے بلا کر علاج وغیرہ کروا لیا جائے اور اگر مسجد بیت سے نکلے بغیر علاج ممکن نہ ہو،اوراعتکاف کے بعدتک موخرکرنے میں مرض بڑھے گایادیرسےٹھیک ہوگایاناقابل برداشت تکلیف کاسامناہوگا تو ان صورتوں میں وہ علاج کروانے کے لئے باہر نکل سکتی ہیں، لیکن اس سے اعتکاف ٹوٹ جائے گا اور ایک دن کی قضا کرنا ہو گی، البتہ اس صورت میں اعتکاف توڑنے کا گناہ نہ ہو گا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم