Nafil Roze Ki Raat Se Niyyat Karna

نفل روزے کی رات سے نیت کرنا

مجیب: ابوواصف محمد آصف عطاری

فتوی نمبر: WAT-901

تاریخ اجراء:       14ذیقعدۃالحرام1443 ھ/14جون2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   اگر  نفل روزہ کی  نیت رات کو  کر لیں اور  سحری  میں  نہ  آنکھ  کھلی تو  اس طرح  روزہ  ہو جائے گا ؟؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   بیان کردہ صورت میں  روزہ ہو جائے گا،کیونکہ روزہ رکھنے کے لئے سحری کرنا شرط نہیں ہے ، اور آپ رات سے ہی روزہ کی نیت کر چکے تھے ۔نیز نفلی روزہ میں نیت کے حوالے سے تفصیل یہ ہے کہ نفلی روزے میں رات سے ہی  نیت کر لیں تو بھی ٹھیک ہے۔ مگر نفلی روزہ میں رات کے وقت ہی  نیت کرنا ضروری نہیں،بلکہ دن کے وقت ضحوۂ کبریٰ یعنی نصف النہارشرعی سےپہلےپہلےتک بھی نیت کی جاسکتی ہے،لیکن اس میں یہ ضروری ہے کہ صبح صادق یعنی روزہ بند ہونےکے بعدسےضحوۂ کبریٰ تک روزہ توڑنے والی کوئی چیز نہ پائی گئی ہواور نیت بھی یہ کی جائے کہ میں صبح صادق سے روزہ دار ہوں اور اگر یہ نیت کی  کہ اب سے روزہ دار ہوں،صبح سے نہیں،تو روزہ نہ ہوا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم