Nabalig Malik Nisab Ho To Sadqa Fitr Ka Hukum

نابالغ مالک نصاب ہو تو صدقہ فطر کا حکم

فتوی نمبر:WAT-253

تاریخ اجراء:12ربیع الآخر 1443ھ/18نومبر 2021 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   اگر نا بالغ مالک نصاب ہو تو کیا اس پر صدقہ فطر واجب ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   صدقہ فطر ہر مسلمان آزاد صاحب نصاب پر واجب ہے۔ اس میں عاقل بالغ اور مال نامی ہونے کی شرط نہیں۔لہذا اگر نا بالغ بچہ مالک نصاب ہو تو اس کے مال سے صدقہ فطر دیا جائے گا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم