مجیب:مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1611
تاریخ اجراء:14رمضان المبارک1445 ھ/25مارچ2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
موبائل کی بیٹری
پر زبان لگا کے بیٹری کا پاور چیک کیا اور تھوک نگل لیا، کیا اس سے
روزہ ٹوٹ جائےگا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
موبائل بیٹری
کا پاور چیک کرنے کے بعد
تھوک نگلنے سے روزہ نہیں ٹوٹے گاکہ موبائل بیٹری پر کوئی
چیز نہیں لگی ہوتی جو حلق میں جائے لیکن بلاضرورت ایسا کرنے سے بچا جائے کہ روزہ
دار کو بلاضرورتِ صحیح کسی
بھی چیز کا چکھنا مکروہ
ہے۔
درمختارمیں ہے ’’(وكره) له (ذوق شيء و) كذا (مضغه بلا عذر) ‘‘ترجمہ: اور روزہ دار کیلئے
بلاعذرکسی چیز کا چکھنا اور اسی طرح اس کاچبانا، مکروہ ہے
۔(درمختارمع ردالمحتار
، جلد02، صفحہ416، دارالفکر، بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
اگر رَمضان کے روزے چھوٹ جائیں تو انہیں کسی بھی وقت رکھ سکتے ہیں
قضائے رمضان کے روزےکسی بھی موسم میں رکھ سکتےہیں؟
کیا تیس روزوں کا فدیہ ایک ساتھ ایک ہی فقیر کو دے سکتے ہیں؟
کن صورتوں میں روزہ توڑنے پر کفارہ لازم آتا ہے؟
کیا امتحانات کی وجہ سے طلبہ کا رمضان کےروزے قضا کرنا جائز ہے؟
سفر میں روزے کا حکم
سحری اور روزہ
کیا انجیکشن لگوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟