Mard Ka Hotel Me Itikaf Karna

مردکاہوٹل میں اعتکاف کرنا

مجیب: ابو رجا محمد نور المصطفیٰ عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-946

تاریخ اجراء:       04محرم الحرام1443 ھ/04اگست2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   سعودی عرب میں  رمضان کے آخری عشرے میں گیٹ نمبر ایک کے پاس جو ہوٹل ہے وہاں سٹے کرتے ہیں اور کہتے ہیں  کہ یہ اعتکاف ہے،اب اگر میں اپنے کفیل کے ساتھ اس ہوٹل میں سٹے(Stay) کروں تو کیا اعتکاف کی نیت کر سکتا ہوں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   اعتکاف کے لیے مسجد ہونا شرط ہے،نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے  رمضان کااعتکاف ہمیشہ مسجدمیں ہی فرمایاہے،جبکہ آپ جس ہوٹل کا ذکر کررہے ہیں ،وہ خارج مسجد ہے، لہذا اس ہوٹل  میں اعتکاف نہیں ہو سکتا۔

   بدائع الصنائع میں ہے : ”اما الذی یرجع الی المعتکَف فیہ فالمسجد و انہ شرط فی نوعی الاعتکاف الواجب و التطوع “ ترجمہ : بہر حال جس جگہ اعتکاف کیا جائے ، اس کی شرائط : تو اس کے لیے مسجد ہونا شرط ہے اور یہ نفلی اور واجبی دونوں طرح کے اعتکاف کے لیے شرط ہے ۔(بدائع الصنائع ، کتاب الاعتکاف ، شرائط الصحۃ ، جلد 2 ، صفحہ 280 ، مطبوعہ کوئٹہ )

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم