مجیب: مولانا محمد سجاد عطاری
مدنی
فتوی نمبر: WAT-2627
تاریخ اجراء: 26رمضان المبارک1445 ھ/06اپریل2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
میرا سوال یہ ہے کہ اگر باپ مالک
نصاب نہیں ہے مگر ماں ہے تو کیا اس پر اولاد و شوہر کا صدقہ فطر ادا
کرنا واجب ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
ماں کے صاحب نصاب ہونے پر خود اپنا فطرہ ادا کرنا اس پر واجب ہے لیکن بالغ یا نابالغ اولاد او رشوہر میں سے کسی کا صدقہ فطر ادا کرنا،اس پر واجب نہیں اگر چہ
ماں مالک نصاب ہو۔
چنانچہ بہار شریعت
میں ہے :” ماں پراپنے چھوٹے بچوں کی طرف سے صدقہ (فطر)دینا واجب
نہیں۔"(بہار شریعت،ج01،حصہ 05،ص937،مکتبۃ المدینہ)
مزید اسی میں
ہے : ”اور عورت نے اگر شوہر کا فطرہ بغیر حکم ادا کر دیا ادا نہ ہوا۔"(بہار شریعت،ج01،حصہ
05، ص938،مکتبۃ المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
اگر رَمضان کے روزے چھوٹ جائیں تو انہیں کسی بھی وقت رکھ سکتے ہیں
قضائے رمضان کے روزےکسی بھی موسم میں رکھ سکتےہیں؟
کیا تیس روزوں کا فدیہ ایک ساتھ ایک ہی فقیر کو دے سکتے ہیں؟
کن صورتوں میں روزہ توڑنے پر کفارہ لازم آتا ہے؟
کیا امتحانات کی وجہ سے طلبہ کا رمضان کےروزے قضا کرنا جائز ہے؟
سفر میں روزے کا حکم
سحری اور روزہ
کیا انجیکشن لگوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟