مجیب:مولانا فرحان احمد عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1574
تاریخ اجراء:14رمضان المبارک1445 ھ/25مارچ2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا اس طرح کی
کوئی حدیث ہے کہ سحر و افطار کے کھانے کا حساب نہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
حدیث مبارک کے مطابق راہِ خداکے
مجاہدکے کھانے کاحساب نہیں، یونہی روزہ دارکےافطاراور روزہ
رکھنے کے لیے سحری کے کھانے کا حساب نہیں، جبکہ حلال
کھاناکھائیں۔
جامع الصغیر مع فیض القدیر میں ہے:
”(ثلاثة ليس عليهم حساب)
يوم القيامة (فيما طعموا) أي أكلوا أو شربوا (إذا كان) المأكول أو المشروب (حلالا:
الصائم) عند الفطر (والمتسحر) للصوم (والمرابط في سبيل اللہ عز وجل) “ یعنی
تین لوگ وہ ہیں جن کا قیامت کے دن کھانے پینے کا حساب
نہیں ہوگا، جب کہ کھانا پینا حلال ہو۔ (1)روزہ دار جب افطار کے
وقت کھائے۔ (2)جب روزہ رکھنے کےلیے سحری کے وقت کھانا کھائے (3)
تیسرا مجاہد۔(فیض القدیر شرح الجامع الصغیر، جلد3، صفحہ 320، حدیث
3505، دارالمعرفۃ، بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
اگر رَمضان کے روزے چھوٹ جائیں تو انہیں کسی بھی وقت رکھ سکتے ہیں
قضائے رمضان کے روزےکسی بھی موسم میں رکھ سکتےہیں؟
کیا تیس روزوں کا فدیہ ایک ساتھ ایک ہی فقیر کو دے سکتے ہیں؟
کن صورتوں میں روزہ توڑنے پر کفارہ لازم آتا ہے؟
کیا امتحانات کی وجہ سے طلبہ کا رمضان کےروزے قضا کرنا جائز ہے؟
سفر میں روزے کا حکم
سحری اور روزہ
کیا انجیکشن لگوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟