مجیب:ابوصدیق محمد ابوبکر عطاری
فتوی نمبر:WAT-1177
تاریخ اجراء:21ربیع الاول1444ھ/18اکتوبر2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگر رمضان المبارک میں حالت روزہ میں اسلامی بہن
سونوگرافی کروائے، جس میں مشین پر دوا لگا کر فرج میں داخل کیا جاتا ہے
تو کیا اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا؟ اور کفارہ ہو گا یا نہیں ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
آپ کے بیان کردہ طریقے کے مطابق اگر سونو گرافی کی
جائے اور عورت روزہ یاد ہونے کی حالت
میں یوں کرائے تو اس کا روزہ ٹوٹ جائے گا اور اس کی قضا
کرنی ہو گی البتہ اس صورت میں کفارہ نہیں ہو گا
۔مگر کئی صورتوں میں سونو گرافی کروانا ناجائز بھی ہوتا ہے لہذا اپنی ضرورت بتا
کر اولا رہنمائی لینی
چاہیے ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
اگر رَمضان کے روزے چھوٹ جائیں تو انہیں کسی بھی وقت رکھ سکتے ہیں
قضائے رمضان کے روزےکسی بھی موسم میں رکھ سکتےہیں؟
کیا تیس روزوں کا فدیہ ایک ساتھ ایک ہی فقیر کو دے سکتے ہیں؟
کن صورتوں میں روزہ توڑنے پر کفارہ لازم آتا ہے؟
کیا امتحانات کی وجہ سے طلبہ کا رمضان کےروزے قضا کرنا جائز ہے؟
سفر میں روزے کا حکم
سحری اور روزہ
کیا انجیکشن لگوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟