Khane Ki Khushboo Soongh Li To Roze Ka Hukum

کھانے کی خوشبو سونگھ لی، تو روزے کا حکم؟

مجیب:مولانا فرحان احمد عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1577

تاریخ اجراء:10رمضان المبارک1445 ھ/21مارچ2024   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   اگر روزے کی حالت میں گرم کھانا جس کا دھواں بھی نکل رہا ہو اس کے قریب منہ لے جا کر اس کی خوشبو سونگھ لی، تو روزے کا کیا حکم ہو گا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   روزے کی حالت میں کھانے کی خوشبو سونگھنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔البتہ اگر گرم کھانے سے دُھواں اٹھ رہاہواور قصداًکسی نے منہ یا ناک کے ذریعے دھواں اندر کھینچاجو کہ لامحالہ حَلْق میں جائے گا اور یونہی کسی بھی خوشبو دار یا غیر خوشبو دار دھوئیں کی دھونی اس طرح لی کہ مثلاً اس کے دھوئیں کو ناک یامنہ سے حَلْق میں داخل کیا ، تو جان بوجھ کر اس طرح کرنے کی صورت میں  روزہ فاسد ہوجائے گا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم