مجیب: عبدہ المذنب محمد نوید چشتی
عفی عنہ
فتوی نمبر: WAT-1570
تاریخ اجراء: 19رمضان المبارک1444 ھ/10اپریل2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
عموماً مسجد کے وضو خانے فنائے مسجد میں ہوتے ہیں
اور وہاں جانے کے لئے خارج مسجد میں نہیں جانا پڑتا، ایسی
صورت میں بلا ضرورت شرعی فنائے مسجد
میں جانے سے معتکف کا اعتکاف
نہیں ٹوٹتا،لہٰذا اگر یہی صورت ہو تو معتکف وہاں کھانے کا وضو کرنے یا بغیر ضرورت
بھی کسی کام کے لیے جا سکتا ہے، اس کا اعتکاف نہیں ٹوٹے
گا، البتہ اگر وضو خانے خارج مسجد میں ہوں یا وہاں جانے کے لئے خارج مسجد سے ہو کر جانا پڑتا
ہے، تو بغیر ضرورت شرعی وہاں
جانے سے اعتکاف ٹوٹ جائے گا، اور کھانے کا
وضو کرنے کے لیے جانا ضرورت شرعی کے تحت داخل نہیں ہے، اس کے لیے
مسجد کے اندر ہی کسی چھوٹے برتن وغیرہ میں ہاتھ دھوئے جا
سکتے ہیں۔
نوٹ : (اصلِ مسجدیعنی وہ جگہ جو نماز پڑھنے کے
لئے خاص کرکے وقف ہوتی ہے، اس سے متصل وقف جگہ جو ضرویات و مصالحِ
مسجد کے لئے ہوتی ہے ، اسے فنائے مسجد کہا جاتا ہے)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم
اگر رَمضان کے روزے چھوٹ جائیں تو انہیں کسی بھی وقت رکھ سکتے ہیں
قضائے رمضان کے روزےکسی بھی موسم میں رکھ سکتےہیں؟
کیا تیس روزوں کا فدیہ ایک ساتھ ایک ہی فقیر کو دے سکتے ہیں؟
کن صورتوں میں روزہ توڑنے پر کفارہ لازم آتا ہے؟
کیا امتحانات کی وجہ سے طلبہ کا رمضان کےروزے قضا کرنا جائز ہے؟
سفر میں روزے کا حکم
سحری اور روزہ
کیا انجیکشن لگوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟