Khana Banate Waqt Dhuan Naak Mein Chala Jaye Tu Kya Hukum Hai?

کھانابناتے وقت دھواں ناک میں جائے  توکیاحکم ہے ؟

مجیب: ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-1587

تاریخ اجراء: 29رمضان المبارک1444 ھ/20اپریل2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   جب عورت کھانا بناتی ہے تو تڑکا لگاتے وقت  دھواں ناک میں چلا جاتا ہے  جس سے چھینکیں بھی آنے  لگتی ہیں ایسی  صورت میں روزے کا کیا حکم ہے  ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   کھانا وغیرہ   بناتے ہوئے  یا ویسے ہی   دھواں  یا غبار ازخود  ناک یا گلے  میں چلا جائے  تو اس    سے روزہ نہیں ٹوٹتا لہذا صورت ِ مسئولہ میں تڑکا  لگانے کی وجہ سے  اگر دھواں از خود ناک میں چلا گیا ہے تو اس  کی وجہ سے روزہ نہیں ٹوٹےگا ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم