Hukka-Hookah Ya Sheesha Peene Se Roze Par Asar

حقہ یاشیشہ پینے سے روزے پراثر

مجیب: ابوواصف محمد آصف عطاری

فتوی نمبر: WAT-973

تاریخ اجراء:       13محرم الحرام1444 ھ/13اگست2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا حقہ یا شیشہ پینے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   حالت روزہ میں ،روزہ یاد ہوتے ہوئے اگر کسی نے حقہ یا شیشہ پیا تو اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا،کیونکہ اس میں لازماً دھوئیں کے کچھ اجزاء حلق میں جاتے ہیں ،اور جان بوجھ کر اپنے حلق میں دھواں داخل کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔نیز حقہ اور شیشہ کا ستعمال چونکہ قضائے شہوت اور بطور لذت ہوتا ہے لہذا رمضان کا روزہ یاد ہوتے ہوئے حقہ یا شیشہ پی کر روزہ توڑنے کی صورت میں اس روزے کی قضا کے ساتھ ساتھ کفارہ بھی لازم ہوگا(جبکہ کفارہ لازم ہونے کی دوسری شرائط بھی پائی جائیں)۔مخدوم  ہاشم سندھی علیہ الرحمہ  ،شرح المنظومۃ الوھبانیہ  سے نقل فرماتے ہیں :"انہ تلزمہ الکفارۃ بشرب دخان  الذی حدث  لانہ یتلذذ بہ فی زعمھم"  ترجمہ:جو نیا دھواں نکلا ہے اسے پینے سے کفارہ لازم آئے گا،کیونکہ پینے والے اپنے زعم میں اس سے لذت حاصل کرتے ہیں۔ (مظہر الانوار،صفحہ328،دار النعیمی ،کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)