مجیب: ابوالفیضان عرفان احمدمدنی
فتوی نمبر: WAT-1007
تاریخ اجراء: 25محرم الحرام1444 ھ/24اگست2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
زیدنے موبائل پرایسے فحش مناظردیکھے جس سے اسے
احتلام ہوگیامگراس نے مشت زنی
نہیں کی۔کیااس کاروزہ جاتارہا؟اگرروزہ ٹوٹ گیاہے
توکیااس کی قضاواجب ہوگی یاکفاره بھی۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
فحش مناظردیکھناسخت
ناجائزوگناہ ہے اورمعاذاللہ رمضان المبارک میں ایسا کام کرنااور سخت
گناہ،بلکہ کئی گناہوں کامجموعہ
اورروزے کی نورانیت وثواب کوختم کرنے والا ہے،لہٰذااگر
کسی شخص سے ایسافعل سرزدہواہے،تواسے سچی توبہ کرنی چاہیے
، البتہ اگر کسی نے گندے مناظر دیکھے اورخودبخودبغیرہاتھ لگائے انزال ہوگیا،
یعنی ہاتھ کے ساتھ ایسا کوئی فعل نہیں کیا،تو
اس کا روزہ نہیں ٹوٹے گا ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
اگر رَمضان کے روزے چھوٹ جائیں تو انہیں کسی بھی وقت رکھ سکتے ہیں
قضائے رمضان کے روزےکسی بھی موسم میں رکھ سکتےہیں؟
کیا تیس روزوں کا فدیہ ایک ساتھ ایک ہی فقیر کو دے سکتے ہیں؟
کن صورتوں میں روزہ توڑنے پر کفارہ لازم آتا ہے؟
کیا امتحانات کی وجہ سے طلبہ کا رمضان کےروزے قضا کرنا جائز ہے؟
سفر میں روزے کا حکم
سحری اور روزہ
کیا انجیکشن لگوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟