مجیب: مولانا محمد علی
عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-2672
تاریخ اجراء: 14شوال المکرم1445 ھ/23اپریل2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
فیشل
کرنے میں جو steam چہرے
پر دی جاتی ہے، کیا اس سے بھی روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
اور اگر ٹوٹ جاتا ہے تو کیا صرف قضا لازم ہو گی یا پھر کفارہ بھی
دینا ہو گا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
فیشل کے لیے اگراس طرح بھاپ لے کہ اپنے ارادےسےبھاپ کونہ دماغ میں پہنچائے
اورنہ حلق میں ،بلکہ صرف چہرے
پرلگائےتواس طرح چہرے کوبھاپ لگانے سے روزہ نہیں ٹوٹے گا۔
اوراگراس طرح بھاپ لے کہ اسے اپنے جسم سے قریب کرکے اس کادھواں
سونگھے کہ دماغ یاحلق میں جائے اور اسے اپناروزہ دارہونایادہو تواس صورت میں
روزہ ٹوٹ جائے گا، اور بلاعذرشرعی اس طرح بھاپ لے کرروزہ توڑنا سخت
ناجائزوگناہ ہے ۔البتہ! اس سے روزہ کی صرف قضا لازم آئے گی،
کفارہ لازم نہیں ہو گا۔
نور الایضاح
میں ہے” باب ما يفسد الصوم [ويوجب القضاء] من غير كفارة[وهو سبعة وخمسون شيئا تقريبا]۔۔۔
أو أدخل حلقة دخانا بصنعه“ترجمہ:باب ان چیزوں
کے بارے میں جو روزے کو توڑ دیتی ہیں اور بغیر
کفارے کے قضا واجب کرتی ہیں،وہ تقریباً 57 اشیاء ہیں۔۔۔(ان
میں سے ایک یہ ہےکہ )روزہ دار نے اپنے ارادے سے اپنے حلق میں
دھواں داخل کیا۔(نور الایضاح،کتاب الصوم،ص
138،المكتبة العصرية)
امام اہل سنت
امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتےہیں:” متون وشروح و فتاوٰی
عامہ کتب مذہب میں جن پر مدارِ مذہب ہے علی الاطلاق تصریحات
روشن ہیں کہ دُھواں یا غبار حلق یا دماغ میں آپ چلا جائے
کہ روزہ دارنے بالقصد اسے داخل نہ کیا ہو تو روزہ نہ جائے گا اگر چہ اس وقت
روزہ ہونا یاد تھا۔۔۔ہاں اگر صائم اپنے قصد وارادہ سے اگریا
لوبان خواہ کسی شَے کا دُھواں یاغبار اپنے حلق یا دماغ میں
عمدًا بے حالت نسیان صوم داخل کرے، مثلًا بخور سلگائے اور اسے اپنے جسم سے
متصل کرکے دُھواں سُونگھے کہ دماغ یاحلق میں جائے تو اس صورت میں
روزہ فاسد ہوگا۔ (فتاوی رضویہ،ج 10،ص 490،492،رضا فاؤنڈیشن،لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
اگر رَمضان کے روزے چھوٹ جائیں تو انہیں کسی بھی وقت رکھ سکتے ہیں
قضائے رمضان کے روزےکسی بھی موسم میں رکھ سکتےہیں؟
کیا تیس روزوں کا فدیہ ایک ساتھ ایک ہی فقیر کو دے سکتے ہیں؟
کن صورتوں میں روزہ توڑنے پر کفارہ لازم آتا ہے؟
کیا امتحانات کی وجہ سے طلبہ کا رمضان کےروزے قضا کرنا جائز ہے؟
سفر میں روزے کا حکم
سحری اور روزہ
کیا انجیکشن لگوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟