Drip Lagwane Se Roza Toote Ga Ya Nahi ?

روزہ میں ڈرپ لگوانے کا کیا حکم ہے ؟

مجیب:مولانا رضا محمد مدنی

فتوی نمبر: Web-1582

تاریخ اجراء:11رمضان المبارک1445 ھ/22مارچ2024   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا روزے میں ڈرپ لگوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   حالتِ روزہ میں ڈرپ لگوانا، جائزہے۔ اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا ، کیونکہ ڈرپ کے ذریعے جو دوائی اندر  پہنچتی ہے وہ کسی منفذ کے ذریعے نہیں پہنچتی بلکہ مسامات کے ذریعے پہنچتی ہے۔ اور مسامات کے ذریعے کسی چیز کا داخل ہوناویسے ہی روزے کے منافی نہیں ، جیسا کہ جسم پر تیل لگانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا کہ تیل اگرچہ جسم کے اندر جاتا ہے، لیکن مسامات کے ذریعے جاتا ہے اور یہ روزے کے خلاف نہیں ۔البتہ  بلاضرورت  روزے میں ڈرپ نہ لگوائی جائے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم