Dant Se Khoon Nikla Lekin Maloom Nahi Halaq Se Utra Ya Nahi Tu Roze Ka Hukum

دانتوں سے خون نکلا لیکن معلوم نہیں حلق سے اترا یا نہیں، تو روزے کا حکم

مجیب:مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1530

تاریخ اجراء:27شعبان المعظم1445 ھ/09مارچ2024   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   دانت سے خون نکلا ہے اور یہ نہیں پتہ کہ حلق میں گیا یا نہیں تو روزے کا کیا حکم ہے ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   پوچھی گئی صورت   میں اگر حلق میں  خون کا ذائقہ محسوس  نہیں ہوا تو روزہ باقی ہے ، ہاں !  اگر خون کا ذائقہ محسوس ہوا تو روزہ ٹوٹ گیا ، اس کی قضا لازم  ہے ۔

   بہارِ شریعت میں ہے: ’’دانتوں سے خون نکل کر حلق سے نیچے اُترا اور خون تھوک سے زیادہ یا برابر تھا یا کم تھا، مگر اس کا مزہ حلق میں محسوس ہوا تو ان سب صورتوں میں روزہ جاتا رہا اور اگر کم تھا اور مزہ بھی محسوس نہ ہوا، تو نہیں۔‘‘ (بہارِ شریعت ،جلدحصہ5، صفحہ986، مکتبۃ المدینہ،کراچی )

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم